• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے کے سیاحتی مقامات پر ریسٹ ایریاز بنانے کا فیصلہ

پشاور ( وقائع نگار )خیبر پختونخواکے سیاحتی مقامات پر ریسٹ ایریاز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہےریسٹ ایریاز گلیات، ناران اور سوات کے سیاحتی مقامات پر تعمیر کی جائیگی۔ اسکے علاوہ خیبر پختوخوا حکومت نے صوابی ہنڈ کے مقام پر موجود 400کنال اراضی پر پارک بنانے کے لئے ماسٹر پلان بنانے کی منظوری دی گئی۔ یہ فیصلہ سینئر وزیر برائے سیاحت عاطف خان کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا۔سینئر وزیر نے سیاحتی مقامات پر ریسٹ ایریاز کے لئے جلد ازجلد جگہوں کی نشاندہی کرنے اور اس پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی اجلاس میں ضم شدہ آضلاع میں بھی پر فضاء مقامات پر ریسٹ ہاوسز سمیت دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اسکے علاوہ صوابی ہنڈ کے مقام پر 400 کنال اراضی پر پارک بنانے کے لئے ماسٹر پلان تیار کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔اجلاس میں سینئر وزیر کو سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے بھی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ہزارہ ڈویژن میں 16 کلومیٹر مانور روڈ 9 کلومیٹر پاپڑنگ روڈ اور 10 کلومیٹر شوگران روڈ کے لئے 4۔2 ارب روپے مختص کی گئی ہے، مالاکنڈ ڈویژن میں بھی سڑکوں کی تعمیر کے لئے دو ارب روپے رکھے گئے ہیںاجلاس میں کمراٹ جاز بانڈہ روڈ کی تعمیر کی بھی منظوری دی گئی اسکے علاوہ اجلاس میں ٹورازم پولیس،کیمپنگ پاڈز،سیاحتی مقامات پر فوڈز سٹریٹ سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔
تازہ ترین