• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعر:شبّیر ناقدؔ

صفحات: 144 ،قیمت: 500 روپے

ناشر:اُردو سخن، اُردو بازار،

چوک اعظم، لیّہ۔

شبّیر ناقدؔشعر و ادب کی دُنیا میں ایک طویل عرصے سے موجود ہیں۔ تخلیق، تحقیق، تنقید، غرض اُردو کی کئی اصناف پر کام کرنا اُن کا اوڑھنا بچھونا رہا ہے۔ یہ اُن کی تیسویں کتاب ہے۔ تاہم، کسی بھی تخلیق کار کی طاقت کا اندازہ ادب میں اُس کی تخلیقی مقدار سے نہیں، بلکہ تخلیقی معیار سے لگایا جاتا ہے۔ ’’طرزِ بیاں‘‘اُن کے تازہ ترین شعری مجموعے کا نام ہے۔ناصر ملک نے فلیپ پر اُن کے بارے میں جو اظہارِخیال کیا ہے، فی الوقت اسی پر اکتفا کیا جاتا ہے، ’’شبّیر ناقدؔکے یہاں زود گوئی کے باوجود شعری ندرتِ فکر اور نکہتِ انتخاب کا وصف پورے جوبن پر دکھائی دیتا ہے۔‘‘

تازہ ترین