• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی آبی دہشت گردی: دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ


بھارتی آبی دہشت گردی کے نتیجے میں آنے والا سیلاب


بھارت کی طرف سےچھوڑے گئےریلوں سےدریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا۔دریائےستلج میں ممکنہ سیلاب کی تباہ کاری سے بچنے کے لیے بہاول نگر انتظامیہ نےدریا کے راستےمیں قائم متعدد آبادیاں خالی کرالی ہیں۔

دریائےچناب میں سیلابی ریلے سےجھنگ کے پچاس سےزائد دیہات، نشیبی علاقوں میں قائم 68سرکاری اسکول اور متعدد ڈسپنسریاں بھی زیرِ آب آگئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دریائے ستلج میں سیلاب کے خطرے کی وجہ سے بہاول نگر کی تحصیل منچن آباد انتظامیہ نے دریا میں قائم متعدد آبادیاں خالی کرا لی ہیں، موضع رتیکا کے کئی دیہاتوں سے ریسکیو اور محکمہ ریونیو کے عملے کی مدد سے سینکڑوں افراد اور ان کے مال مویشیوں کو نکال کر فلڈ ریلیف کیمپس میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

دریائے ستلج کا پانی ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا کو بھی متاثر کر سکتا ہے، ملتان کی ضلعی انتظامیہ نے فلڈ وارننگ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا کہہ دیا ہے۔

دریائے چناب میں آنے والے سیلابی ریلے کے بہاؤ میں اضافے سے جھنگ کےپچاس سےزائد دیہات زیر آب اور ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔سیلابی پانی کے باعث نشیبی علاقوں میں قائم 68سرکاری اسکول اور متعدد ڈسپنسریاں بند ہیں جس سے عوام پریشان ہیں ۔

راجن پور دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ کچے کی 15 سے زائد بستیاں ، کئی ایکڑ فصلات زیر آب آگئیں۔ بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا پانی کل کوٹ مٹھن سے گزرے گا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دریا کنارے ریلیف کیمپ قائم کردیا گیا۔

تازہ ترین