• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے کے نتائج ملنے لگے


کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے کی حکومتی کوششوں کے نتائج ملنا شروع ہوگئے۔ جولائی میں جاری خسارہ 73فیصد کم ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی 2019 میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ57 کروڑ ڈالر رہا۔ مرکزی بینک کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی میں ملکی برآمدات 11 فیصد اضافے سے 2.2ارب ڈالر، جبکہ درآمدات 26 فیصد کمی سے 4 ارب ڈالر رہیں۔جولائی میں تجارتی خسارہ ایک ارب 84 کروڑ ڈالر رہا جو گذشتہ مالی سال کے جولائی سے 47 فیصد کم ہے۔

جولائی میں خدمات کا خسارہ آٹھ فیصدکمی سے47کروڑ ڈالر جبکہ آمدن کا خسارہ 53 فیصد اضافے سے61 کروڑ ڈالر رہا۔جولائی میں تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ ایک تہائی فیصد کمی کے بعد 2.93ارب ڈالر رہا۔ خسارے کی فنانسنگ کے لئے دو ارب ڈالر کی ترسیلات زر اہم رہیں۔

مالی سال2019 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 21.84ارب ڈالر وطن عزیز بھیجے ہیں۔ جولائی ترسیلات کے سبب سیکنڈری آمدن 2.35ارب ڈالر رہی جبکہ بقایا خسارے کی فنانسنگ 55 کروڑ ڈالر قرض لے کر پوری کی گئی۔

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہونےسے قرض گیری کی ضرورت 74 فیصد کم رہی۔مالی سال 2019 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ ساڑھے تیرہ ارب ڈالر رہا۔

تازہ ترین