پشاور ہائی کورٹ نے کوہستان مالی اسکینڈل میں گرفتار ملزم سرتاج کی ضمانت خارج کرتے ہوئے نیب انکوائری کالعدم قرار دینے کی استدعا مسترد کردی۔
عدالت نے کوہستان مالی اسکینڈل میں گرفتار ملزم سرتاج کی ضمانت اور نیب کارروائی کے خلاف درخواست پر 4 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا۔
پشاور ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا کہ ملزم 37 ارب روپے کے کوہستان اسکینڈل میں نیب کو مطلوب ہے۔
فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ نیب ریکارڈ کے مطابق ملزم کو 22 ارب روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی، ملزم کے اکاؤنٹ میں ٹرانزیکشن مرکزی ملزمان کے اکاؤنٹس سے ہوئی۔
پشاور ہائی کورٹ کے مطابق ملزم اتنے بڑے پیمانے پر ٹرانزیکشن کی وضاحت نہیں دے سکا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم کی گرفتاری مجاز اور متعلقہ فورم نے کی ہے۔ ملزم کی استدعا منظور کر کے ریلیف دینا قبل از وقت ہوگا۔