وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم سے مشاورتی ملاقات کی ہے۔
شاہ محمود قریشی نےفروغ نسیم سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے مودی سرکار کے فیصلے کے بعد مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی۔
اس دوران وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی حکومت کے اقدام کے جواب میں حکمت عملی کے نکات پر بھی گفتگو کی۔
ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی اور فروغ نسیم نے سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد مقبوضہ کشمیر کے معاملے کو عالمی فورم پر اٹھانے کے لیے کئی قانونی اور آئینی نکات پر بھی مشاورت کی۔