• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں، علامہ ناظر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ شہر قائد میں آج بھی جگہ جگہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں پڑی ہیں اور تعفن کی وجہ سے شہریوں کا گھر سے باہر نکلنا عذاب ہو گیا ہے، آپس کی سیا سی لڑائی نے عوام کو ذہنی مریض بنادیا ہے جبکہ گندگی سے مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں اور عوام کو علاج معالجے کی معقول سہولت بھی میسرنہیں، کراچی کے باسیوں کے ساتھ ملک کی تمام جماعتیں سوتیلا سلوک کر رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اداروں کے درمیان رسہ کشی کی سزا بے قصور شہریوں کو نہ دی جائے اور وزیر اعظم عمران خان سے اپیل ہےکہ وہ کراچی کے مسائل پر خصوصی توجہ کرتے ہوئے انہیں جلد از جلد حل کرنے کیلئے تر جیحی اقدامات کریں۔

تازہ ترین