• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالا پل ریلوے کالونی میں مکان سے میاں بیوی کی لاشیں ملیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کالا پل ریلوے کالونی بھنگی پاڑا میں ایک مکان سے میاں بیوی کی لاشیں ملیں، پولیس کے مطابق شوہرنے پہلے بیوی کا گلا دبا کر قتل کیا اور پھر گلے میں دوپٹہ کی مدد سے پھندا لگانے کے بعد پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی،اسپتال میں شوہر کی شناخت 38سالہ شریف مسیح ولد عنایت مسیح اوربیوی کی 33 سالہ ارم کے نام سے ہوئی ہے،پولیس کے مطابق ایک ماہ قبل ارم نے شریف مسیح سے دوسری شادی کی تھی اورمقتولہ کے2بچے ہیں جو واقعے کی عینی شاہد بھی ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی بیٹی نے بیان دیا ہے کہ رات تقریبا 2 بجے کے قریب ان کا والد گھر آیا اور والدہ سے جھگڑا شروع کردیا اسی دوران اس نے والدہ کو گلا دبا کرقتل کردیا اورہمیں ڈرا دھمکا کرسلا دیااورجب صبح اٹھے تووالد نے بھی گلے میں پھند لگا کرخود کشی کر لی تھی،پولیس کے مطابق واقعہ تنگدستی یا پھر گھریلو تنازع کا نتیجہ ہے تاہم مزیدتفتیش جاری ہے ۔
تازہ ترین