• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی خواتین فٹبال چیمپئن شپ کا شیڈول جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام 12ویں قومی خواتین فٹبال چیمپئن شپ کے شیڈول کا اعلان کردیا جس کے تحت کوالیفائنگ راؤنڈ 4سینٹرکراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں16سے22 ستمبر تک ہونگے جبکہ فائنل راؤنڈ 28 ستمبرسے7 اکتوبر اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ ہر سینٹر کی 2 ٹاپ ٹیمیں فائنل راؤنڈ کھیلنے کی حقدار ہونگی۔ ٹیموں کو شرکت کے لیٹر جاری کردئے گئے ہیں اور31اگست تک تصدیق کی ہدایت کی گئی ہے۔
تازہ ترین