• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائسنس کی تجدید، ٹیلی نار نے حکومت کو 36ا ر ب رو پےکی پیش کش کردی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)ٹیلی نار پاکستان نے ملک کے ساتھ اپنی وابستگی کے اعادہ کے طور پر اپنے قانونی حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے حکومت کو 224.6 ملین ڈالر (36 ا ر ب رو پے) کی ادائیگی کی پیشکش کی ہے جس کا مقصد 44 ملین صارفین کو خدمات کی فراہمی اور انکے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، پریس ریلیز کے مطابق ٹیلی نار پاکستان کا جی ایس ایم لائسنس 25 مئی 2019ء کو تجدید ہونا تھاجو کہ قیمت اور رول آؤٹ کی پی ٹی اے کے مبینہ غیر منصفانہ مطالبات کی وجہ سے مؤخرہوا جو صنعت میں مسابقتی ماحول نمایاں طور پر متاثر کر سکتا ہے، ٹیلی نار پاکستان اپنے ٹیلی کام لائسنس کی بروقت تجدید کا خواہاں رہا ہے ۔

تازہ ترین