• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

دریائے سندھ،ستلج اور راوی میں سیلاب،بستیاں اور فصلیں زیر آب

دریائے سندھ،ستلج اور راوی میں سیلاب


لاہور/ قصور( نمائندگان جنگ) بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے سندھ، ستلج اور راوی میں سیلاب کے باعث گنڈا سنگھ ، کوٹ مٹھن سمیت کئی قریبی بستیاں زیر آب آ گئیں ، متاثرہ علاقوں میں فصلیں تباہ ہو گئیں۔ فلڈ ریلیف کیمپس قائم، متاثرہ علاقوں کے مکینوں اور مال مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی جاری،سطح آب میں مسلسل اضافہ ، صوبائی وزیر بہبود آبادی ہاشم ڈوگرنے ضلع قصور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور حفاظتی انتظامات اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔ بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے پانی کا ایک لاکھ کیوسک سے زائدکانیاریلابدھ کوہیڈ گنڈا سنگھ والا سے گزرا اورسطح آب میں 20 فٹ تک اضافہ ہو گیا۔ فلڈ انفارمیشن سیل کے مطابق گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے درجہ کے سیلاب سے 18دیہات زیر آب آگئے ،90فیصد خالی کروا لیا گیا۔

تازہ ترین