• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی اسیران سے اظہارِ یکجہتی کیلئے اُن کے گھروں پر جا رہے ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ پارٹی اسیران سے اظہار یکجہتی کے لیے ان کے گھروں پر جا رہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ڈائیلاگ کی ذمے داری تحریک تحفظ آئین کی ہے، میری ذمے داری ہے کہ  اسٹریٹ موومنٹ چلاؤں، یہ تحریک بھرپور انداز میں چلائیں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا لاہور میں پارٹی کے اسیر رہنما شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کے گھر پہنچے۔

سہیل آفریدی نے شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی اور بیٹی مہر بانو قریشی سے ملاقات بھی کی۔

قومی خبریں سے مزید