آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل17؍محرم الحرام 1441ھ 17؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا:کانووکیشن کے موقع پرسول انجینئرنگ کے طلبا کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) زکریا یونیورسٹی میں کانووکیشن کے موقع پر سول انجینئرنگ کے طلبا نےاحتجاجی مظاہرہ کیا اور جناح آڈیٹوریم کے باہر مین چوک بلاک کردیا ، طلباء نے گورنر پنجاب کی روانگی کے وقت جناح آڈیٹوریم کے باہر احتجاج کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ سول انجینئرنگ کی ڈگری پی ای سی سے الحاق شدہ نہیں ، 2018 میں ڈگری مکمل کرلی تاہم ڈگری جاری نہیں ہو ئی ان کا مستقبل داؤ پر لگ چکا ہے،مظاہرین کا کہناتھا کہ نہ انکو ڈگری مل رہی ہے اور نہ ہی وہ کسی جگہ نوکری کرسکتے ہیں اور نہ ہی مزید تعلیم کے لئے کسی ادارے میں داخلہ لے سکتے ہیں ، بعدازاں پولیس افسران اور یونیورسٹی سکیورٹی افسران نے مذاکرات کے بعد مظاہرین کو منتشرکردیااور گورنرپنجاب کیلئے راستہ کھلوادیا۔

ملتان سے مزید