• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکبر پورہ مجرموں کے خلاف آپریشن ،مجرموں کی سرگرمیاں ماندپڑ گئیں

پشاور(نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ کونسل نوشہرہ کے کونسلر میاں انعام اللہ جان، تحصیل کونسلر لیاقت علی خان، ناظم سید مکرم شاہ، ناظم جہانزیب خان، نائب ناظم دوستان خان اور نائب ناظم سیدفیصل شاہ نے ایس ڈی پی او خالد خان اور پولیس سٹیشن اکبر پورہ کے سٹیشن ہائوس آفیسر جمشید خان خٹک کی سربراہی میں منشیات فروشوں قمار بازوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب گرینڈ آپریشن کا خیر مقدم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لئے بلدیاتی نمائندوں علمائے کرام او عوام کی طرف سے پولیس سے بھر پور تعاون کیا جائے گا پولیس کی طرف سے دن رات مجرموں کا پیچھا کرنے اور مجرموں کے ٹھکانوں پر مسلسل چھاپوں سے مجرموں پر لرزہ طاری ہو گیا ہے مجرموں کی سرگرمیاں ماند پڑ گئی ہیں جبکہ جرائم میں کمی آ گئی ہے۔
تازہ ترین