• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جج ارشد ملک ویڈیو کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ جج ارشد ملک ویڈیو کیس کا فیصلہ کل سنائے گا، رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی۔


سپریم کور ٹ میں جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس کا فیصلہ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل یعنی جمعے کو سنائے گا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ نون نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں مبینہ طور پر یہ بتایا گیا کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو نوازشریف کو سزا سنانے کے لیے بلیک میل کیا گیا تاہم جج ارشد ملک نے ویڈیو جاری ہونے کے بعد ایک پریس ریلیز کے ذریعے اپنے اوپر عائد الزامات کی تردید کی تھی۔

واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کو جج ارشد ملک نے العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جب کہ فلیگ شپ ریفرنس میں بری کر دیا تھا۔

تازہ ترین