• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل: ایف آئی اے کی رپورٹ تیار


فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے جج ارشد ملک کے مبینہ ویڈیو اسکینڈل پر رپورٹ تیار کرلی ہے۔

کیس کی سماعت کل سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی رپورٹ کل سماعت سے قبل سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی انکوائری ٹیم نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے تفتیش کی۔

شہباز شریف نے ایف آئی اے ٹیم کو بتایا کہ وہ مبینہ ویڈیو سے متعلق پریس کانفرنس میں موجود تھے، ویڈیو کیسے ریکارڈ ہوئی، اس کا مجھے علم نہیں۔

مریم نواز نے بیان دیا کہ جج کی ویڈیو بنانے میں ان کا کوئی کردار نہیں، ویڈیو ناصر بٹ نے فراہم کی تھی، میں نے صرف ویڈیو کی بنیاد پر پریس کانفرنس کی۔

انہوں نے ایف آئی اے ٹیم سے یہ بھی کہا کہ ویڈیو پریس کانفرنس میں چلانےسے پہلے چیک کی، بیرون ملک سے فارنزک آڈٹ کرایا۔

ایف آئی اے ٹیم کے مطابق پریس کانفرنس میں موجود دیگر ن لیگی عہدیداروں سے بھی تفتیش کی گئی ہے، تاہم ابھی ویڈیو اسکینڈل کی انکوائری مکمل نہیں ہوئی ہے۔

تازہ ترین