لاہورمیں کانگو وائرس کا مشتبہ مریض چل بسا ہے، اسے ایک روزقبل میو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق شیرا کوٹ لاہور کے رکشہ ڈرائیور عارف کو 21 اگست کو علاج کےلیے میواسپتال لایا گیا ، جہاں آج وہ چل بسا۔
محکمہ صحت کے مطابق عارف کے خون کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں، لیب رپورٹ آنے پر کانگو وائرس کی تصدیق ہوسکے گی۔
وائرس کا ممکنہ پھیلاؤ روکنے کے لیے مرحوم عارف کے اہل خانہ اورقریبی گھروں کی نگرانی کا عمل جاری ہے۔