• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقاریونس نے بولنگ کوچ کیلئے درخواست دیدی، جلال بھی امیدوار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دوبار پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ رہنے والے ماضی کے عظیم فاسٹ بولر وقار یونس نے پاکستانی ٹیم کے بولنگ کوچ کے عہدے کے لئے درخواست دے دی ہے۔ یہ عہدہ اظہر محمود کے معاہدے میں توسیع نہ ہونے کے بعد خالی ہوا ہے۔ ون ڈے کرکٹ میں پہلی ہیٹ ٹرک کرنے والے جلال الدین بھی عہدے کے لئے امیدوار ہیں۔ وقار یونس آخری مرتبہ مئی 2104 سے اپریل 2016 تک ہیڈ کوچ رہے تھے جس کے بعد ان سے استعفی طلب کیا گیا تھا۔ 2005 سے 2101 تک وقار یونس دو مرتبہ بولنگ کوچ کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں ۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 اگست ہے۔ دریں اثنا وقار یونس نے انگلش فاسٹ بولر جوفراآرچر کو روایتی ویسٹ انڈین بولروں کی طرح خطرناک بولر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آسان رن اپ کے ساتھ بولنگ کرتے ہیں، انہوں نے چیزوں کو اپنے لیے مشکل نہیں بنایا ہوا۔ جمعرات کو سوشل میڈیا پر ایک بیان میں وقار یونس نے کہا کہ جوفرا آرچر ورلڈ کپ سے قبل ہی لوگوں کی نظروں میں تھے۔ میرے خیال میں جوفرا آرچر عمدہ ایتھلیٹ اور دیکھنے میں اچھا لگنے والے بولر ہیں جو توقع کے مطابق بولنگ کر رہے ہیں۔ انگلینڈ خوش قسمت ہے کہ انہیں مستقبل کا بولر ملا ہے، وہ انتہائی خطرناک بولنگ کرنے کے عادی ہیں۔ جوفرا آرچر وسیم اکرم اور مجھ سے مختلف بولر ہیں، ہمارا انداز کچھ اور ہوتا تھا جب کہ جوفرا آرچر تیز گیند اور بائونسر سے اٹیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

تازہ ترین