گوادر (اکبر جندانی/نامہ نگار)بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) کے رہنماء ایم پی اے میرحمل کلمتی نے کہا ہے کہ گوادر ماسٹر پلان عجلت اورعوامی نمائندوں کو اعتماد میں لیئے بغیر بنایا گیا ہے ماسٹرپلان کی منظوری ایک ماہ کے لیے مو خر کی جائے،صوبائی حکومت صوبے کے اختیار و عمل داری کو متاثر کرنے والے ایسے فیصلوں کو قبول نہ کرےہماری سفارشات پر عمل نہ کیا گیا تو جی ڈی اے گورننگ باڈی اجلاس کا بائیکاٹ کرینگے نیشنل کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا قیام صوبائی امو ر میں مداخلت اور اٹھار ویں ترمیم کی نفی ہےگوادر کی حیثیت تبدیل کرنے کاکوئی منصوبہ قبول نہیں۔آل پارٹیز اتحاد کے رہنماؤں کے ہمراہ پر یس کلب گوادر میں پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ باتیں کہیں۔