• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ سے سائبر مجرمان کا ڈیٹا حاصل کرنے میں مشکلات ،سینیٹ کمیٹی میں انکشاف

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی میں انکشاف کیا گیاہے کہ ایف آئی اے کو امریکی حکومت سے مبینہ سائبر مجرموں کا ڈیٹا حاصل کرنے میں بیشمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ ابھی تک وفاقی حکومت نے بدھا کنونشن کی سائبر جرائم کی شق کیساتھ باہمی قانونی مدد معاہدہ (ایم ایل اے ٹی) پر دستخط نہیں کئے، ڈائریکٹر سائبر کرائمز ونگ ایف آئی اے نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، مصر ، انڈونیشیا اور ملائشیا جیسے ممالک نے امریکہ کیساتھ معاہدے کئے ہیں۔
تازہ ترین