اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ تیرا چور مردہ باد، میرا چور زندہ باد کا نظام نہیں چلے گا،کرپشن کو جڑوں سے ختم کرنے کے لیے احتساب سب کا اور احتساب بلاامتیاز کے نعرے پر عمل کرنا ہوگا،نیب کے پاس کرپشن کے 150میگا اسکینڈلز کی فائلیں موجود ہیں مگر ملزم آزاد پھر رہے ہیں ، عدالتیں غیر سیاسی ہوں گی تو ان کے وقار میں اضافہ ہوگا ۔ تمام شہریوں کے لیے ایک قانون ہونا ضروری ہے ۔