آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ20؍محرم الحرام 1441ھ 20؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ،اسپیکرنے ڈیڑھ ماہ کے بچےکو گود میں بیٹھا کر اجلاس کی صدارت کی


کیپ ٹاؤن( نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ پارلیمنٹ کی اعلیٰ ترین نشست پرننھے مہمان کی انٹری، اسپیکرنے ڈیڑھ ماہ کے بچےکو گود میں بیٹھا کر اجلاس کی صدارت کی۔یہ منظر نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کا ہے جہاں اسپیکرنے ڈیڑھ ماہ کے بچےکو گود میں اٹھائے اجلاس کی صدارت کی، بحث کےدوران بچے کے رونے پر اسپیکر اسے جھولا اور لوریاں بھی دیتے رہے اور دودھ بھی پلاتے رہے۔بچے کو اس کا باپ اپنے ساتھ پارلیمنٹ میں لے آیاتھا جس پرساتھی اراکین نےخوشی کا اظہار کیا۔ہلکی پھلکی کمنٹری کے دوران اسپیکر نےکہا کہ اس نشست پرعام طور پر پریزائیڈنگ آفسر براجماں ہوتا ہے لیکن آج یہاں ایک وی آئی پی بھی موجود ہے۔اسپیکر نے بچےکے والد کو مبارکباد بھی دی۔

اہم خبریں سے مزید