• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

روس نے انسان سے مشابہہ روبوٹ ’فیڈور‘ خلا میں بھیج دیا


ماسکو( نیوز ڈیسک)روس نے انسانی خدوخال اور مشابہت رکھنے والا روبوٹ خلا میں بھیج دیا ہے۔ روبوٹ ایک ایسے راکٹ کے ذریعے بھیجا گیا ہے جس میں کوئی انسان سوار نہیں۔روبوٹ 10روز تک بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود رہے گا۔ روبوٹ سے خلا بازوں کو تحقیق میں مدد ملے گی۔اس روبوٹ کو ʼفیڈورʼ کا نام دیا گیا ہے جو ʼفائنل ایکسپیریمنٹ ڈیمانسٹریشن آبجیکٹ ریسرچʼ کے الفاظ کا مخفف ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جب روس نے انسان نما روبوٹ خلا میں روانہ کیا ہے۔اس کے کاموں کو خلائی اسٹیشن میں نہایت کم کشش ثقل میں جانچا جائے گا۔ جیسے خلا میں پانی کی بوتل کھولنا وغیرہ۔روسی خلائی ایجنسی کے ڈائریکٹر ایلگزینڈر بلاسفینکو نے راکٹ کی لانچنگ کے وقت ہونے والی تقریب کے دوران ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ روبوٹ کو بجلی کی تاروں سے کنکٹ بھی کیا جاسکتا ہے اور بغیر کنکشن کے بھی اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔قازقستان کے اسٹیشن سے جمعرات کی صبح روسی وقت کے مطابق چھ بج کر 38 منٹ پر فیڈور کو خلا میں روانہ کیا گیا۔

تازہ ترین