• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے تنظیموں کا سکیلوں کی اپ گریڈیشن اوردیگرمطالبا ت کیلئے احتجاج

لاہور(خبر نگار) پاکستان ریلوے لیبر یونین ،ملی لیبر فیڈریشن اور ریل مزدور اتحاد نےسکیلوں کی اپ گریڈیشن ٹیکنکل الاؤنس میں اضافہ کے لیے عارضی ملازمین کو مستقل کروانے کے لیے شدید احتجاج کیا اورمطالبات کے حق میں ریلوے ملازمین نے شدید نعرے بازی کی احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مظا ہرین نے کہا کہ اگر ہمار رے مطالبات حل نہ کیے گئے تو 28 اگست کو ریلوے ہیڈکوارٹرز کا گھیر ائو کرینگے۔ اور 5 ستمبر کو ریلوے سٹیشن کا گھیرائوکرینگے 10 ستمبر کو ریل کے نظام کو جام کر دیا جائے گا. ریلوے کا پہیہ جام کر دیا جائے گا.مطالبات کے لیے احتجاج کے بعد کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے بھارتی وزیراعظیم مودی کا پتلا نذر آتش کیا گیا.مظا ہرین سے محمد سرفراز خان. چو ہدری عنایت علی گجر . میاں محمود ننگیانہ . محمد عاصم. رانا طارق محمود. عرفان منیر . رضوان ستی. ناصر محمود. شیخ نعیم. سعید بٹ. محمد عمران اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین