• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یتیم بچوں کے سنٹر میں جشن آزادی اوریوم یکجہتی کشمیر کی تقریب کا انعقاد

پشاور (لیڈی رپورٹر)غیرسرکاری تنظیم زمونگ جوندون نے جشن آزادی اور،یوم یکجہتی کشمیرکی مناسبت سےیتیم بچوں کے فلاحی سنٹر ایس اوایس ویلج حیات آباد میں ایک تقریب کااہتمام کیا جس میں یتیم بچوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر پاکستان اور کشمیر کے پرچم سے بنے کیک کوبھی کاٹاگیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کی چیئر پرسن وفا وزیر نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے نہتے،مظلوم ومحکوم عوام کو کسی قیمت پر کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے کشمیرپاکستان کا اٹوٹ انگ ہے اورظلم وستم کے شکارکشمیریوں کے غم کوہم اپنادکھ ودردسمجھتے ہیںانہوں نے کہا کہ تقریب کے انعقاد کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنا تھا جنہوں نے ملکی آزادی کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیاہے ،کشمیر ہمارا حصہ ہے اور ہر بچہ خون کے آخری قطرہ تک کشمیری عوام کی حمایت کرے گا۔آخرمیں کشمیربنے گاپاکستان کے نعروں کیساتھ پرامن واک کاانعقادکیاگیا۔
تازہ ترین