• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاجی ستانہ گل مہمند انجمن نانبائیان ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

پشاور(وقائع نگار)انجمن نانبائیان ایسوسی ایشن (حقیقی گروپ) ضلع پشاور اور صوبہ بھر سے آنیوالے نانبائیوں نے اتفاق رائے سے سابق چیئرمین حاجی ستانہ گل مہمند کو صوبائی صدر منتخب کر لیا اس حوالے سے ایک اجلاس ہوا جس میں حاجی ستانہ گل مہمند کو متفقہ طورپر صوبائی صدر منتخب کرلیاگیا اجلاس سے حاجی ستانہ گل مہمند نے اپنے خطاب میں کہا کہ پشاور سمیت صوبہ کے تمام اضلاع کے نانبائیوں کے مفادات کا بھر پور دفاع کیا جائیگا اور غریب نانبائیوں کیساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خاتمے کیلئے جدوجہد کی جائیگی۔ اس موقع پر ضلع پشاور کے صدر حاجی خائستہ گل مہمند اور جنرل سیکرٹری حاجی فاروق ہزاروی نے خطاب کرتے ہوئے حاجی ستانہ گل مہمند کو صوبائی صدر منتخب وہنے پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نےپر غریب نانبائیوں کی بلا جواز گرفتاریوں اور بھاری جرمانوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ تمام نانبائی130گرام پکی روٹی دس روپے میں فروخت کر کے صوبائی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین