• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم فصل چوری اور فائرنگ کرنے پر 11افراد کیخلاف مقدمہ درج

پشاور(کرائم رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج پشاور واجد علی کے احکامات کی روشنی میں تھانہ داؤدزئی پولیس نے شہری کی گندم کی فصل کاٹ کر چوری کرنے اور فائرنگ کرنے پر 11افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ امتیاز کان ولد عبد الکریم ساکن پخہ غلام نے 22 اے کے تحت ایڈیشنل سیشن جج واجد علی کی عدالت میں درخواست دی تھی کہ ملزمان اختر گل، خورشید، نورشید پسران صنوبر، عرفان ولد اول خان، الماس، ہدایت، صداقت، اکرم، احسان، ارمان اور فضل ولد انور نے ڈھیرے کلے میں واقع اُس کی اراضیات سے گندم کی فصل کاٹ لی اور اُس پر فائرنگ بھی کی تاہم اس ضمن جب اُس نے پولیس سے رابطہ کیا تو انہوں نے کسی قسم کی قانونی کارروائی نہ کی، عدالت نے متعلقہ پولیس کو مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے جس کی روشنی میں تھانہ داؤدزئی پولیس نے مذکورہ 11 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
تازہ ترین