کوئٹہ(پ ر)زمیندار ایسوسی ایشن ضلع لورالائی کے صدرملک عصمت کدیزئی،محمد زمان کدیزئی اور دیگر نے وفاقی محتسب کے ایڈوائزرغلام سرور بروہی کی جانب سے لورالائی میں عوامی مسائل جاننے اور اسکے حل کے لئے کھلی کچہری لگانے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کھلی کچہری سے عوام اور زمینداروں کے مسائل خاص کر واپڈا،نادرا،پاسپورٹ اور دیگر مسائل حل ہونگے ۔