امریکی صدر کی بھارتی وزیراعظم سےجی7سربراہ اجلاس میں ملاقات ہوگی، دوران ملاقات مسئلہ کشمیر غالب رہے گا۔
امریکا کےصدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی کی جی سیون سربراہ اجلاس کی سائیڈ لائن ملاقات میں مسئلہ کشمیر غالب رہے گا۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 سے متعلق بھارتی فیصلے کے علاقائی اثرات ہوں گے۔
صدر ٹرمپ کے ایجنڈے سے متعلق صحافیوں کو بریفنگ میں امریکی اہلکار کا کہنا تھا کہ ٹرمپ یہ جانناچاہیں گے کہ نریندر مودی علاقائی کشیدگی کم کرنے اور کشمیر میں انسانی حقوق کے لیے کیا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اہلکار کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ تمام فریقوں کو ڈائیلاگ شروع کرنے کے لیے زور دیں گے اور اس بات پر بھی کہ کشمیر میں لگائی گئی پابندیاں اُٹھائی جائیں۔
ثالثی سےمتعلق اہلکار نے کہا کہ اگر دونوں فریق کشیدگی کم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہوں تو امریکی صدر اپنے کردار کے لیے تیار ہیں۔