• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا کر کٹ ٹیم اکتوبر میں اپنے دورہ پاکستان کا آغاز تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز سے کرے گی۔

سری لنکا ٹیم کو کراچی اور لاہور میں صدارتی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ٹیسٹ سیریز سے قبل مہمان کرکٹرز کے اعتماد کو بحال کیا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز دسمبر میں ہوگی۔

پی سی بی نے ہوم سیریز بیرون ملک کھیلنےسے انکار کردیاتھا۔ جمعہ کو پی سی بی نے اعلان کیا کہ سری لنکا کرکٹ اور پاکستان نے آئندہ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

تین ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک ہوگی۔ ٹیسٹ سیریز دسمبر میں کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ تینوں ایک روزہ میچز کی میزبانی نیشنل اسٹیڈیم کراچی کرے گا۔

جبکہ تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی قذافی اسٹیڈیم لاہور کرے گا۔ پہلا ایک روزہ میچ 27 ستمبر اور دوسرا 29 ستمبر کو ہوگا۔ تیسرا ایک روزہ میچ 2 اکتوبر کو ہوگا۔ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 5، 7 اور 9 اکتوبر کو لاہور میں ہوں گے۔

جنگ نے جمعرات کو یہ خبر بریک کی تھی کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے اعتماد کو بحال کرانے کے لئے پہلے محدود اوورز کے میچز کرائے جائیں گے اور ٹیسٹ سیریز دسمبر میں ہوگی۔

پی سی بی چیف احسان مانی نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر سری لنکا کرکٹ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تازہ ترین