• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کا سیلز اور انکم ٹیکس پر مقدمات نہ لینے کا فیصلہ

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سیلز اور انکم ٹیکس سے متعلق مقدمات نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

نیب نے سیلز اور انکم ٹیکس پر مقدمات نہ لینے کا فیصلہ کرلیا


نیب کے اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے اس حوالے سے احکامات جاری کیے ہیں کہ انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے پہلے سے موجود مقدمات ایف بی آر کو واپس بھیجیں گے۔

چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ نیب انسان دوست اور بزنس فرینڈلی ادارہ ہے، اس لیے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے کاروباری طبقے سے متعلق کیسز شروع نہیں کریں گے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اس ضمن میں ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژنز کی فلورملز کو جاری کیے گئے نیب نوٹسز بھی فوری معطل کر دیے۔

تازہ ترین