• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام بارگاہوں و مساجد کے اطراف صفائی کے فوری اقدامات کئے جائیں، شبر رضا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جعفر یہ الائنس پاکستان کے ایڈیشنل جنرل سیکر ٹری شبر رضا نے کراچی کی مختلف امام بار گاہوں کا دورہ کیااور ٹرسٹیز حضرات سے تفصیلی گفتگو کی اور اُن کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کی آمد میں کچھ ہی دن باقی ہیں لیکن آج بھی بارشوں کا گندا پانی اور قربانی پر ذبح کئے گئے جانوروں کی آلا ئشیں ابھی تک گلیوں میں پڑی ہیں سے شدید تعفن اُٹھ رہا ہے ، شہر بھر میں جلوس ہائے عزا کے راستوں میں اور امام بارگاہوںو مساجد کے اطراف گندگی اورکچرے کا ڈھیر لگا ہوا ہے ،سڑکوں کی استر کاری کا مسئلہ تاحال برقرار ہے بدترین صورتحال حکومت کی نااہلی و غفلت کامنہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی و شہری حکومتیں ملت تشیع کو مسائل کے حل کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں ۔مجالس عزاء کے وقت کے الیکٹرک یکم محرم الحرام سے عاشورہ تک جن مقامات پر اجتماعات ہونگے وہاں پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو ختم کرے ۔

تازہ ترین