نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی فضائیہ نے خود ہی اپنا ہیلی کاپٹر مار گرانے کا اعتراف کر لیا ہے۔بھارتی فضائیہ کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 26فروری کو بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کی وجہ سے نہیں بلکہ بھارتی جنگی جہاز کے فائر لگنے سے گرا تھا۔ اس سے پہلے بھارت بار بار یہ جھوٹ بولتا رہا ہے کہ ہیلی کاپٹر فنی خرابی کی وجہ سے گرا لیکن اب بھارت نے اعتراف کر لیا ہے کہ طیارہ بھارتی فضائیہ کی اپنی غلطی سے گرا۔بھا رتی فضائیہ کے حکام نے موقف دیا تھا کہ بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث کریش ہوا لیکن اب تحقیقاتی رپورٹ نے سب کچھ واضح کر دیا ہے۔ بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کو در حقیقت بھارتی فضائیہ کے طیارے نے ہی مار گرایا تھا۔بھارتی فضائیہ کے حکام ہیلی کاپٹر کریش میں جاں بحق ہونے والے عملے کے اہل خانہ سے جھوٹ بولتے رہے۔ بھارت اپنی اور پاکستان کی فورسز میں فرق بھی نہیں کر سکا۔