• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی صدر پوٹن کی امریکی میزائل تجربے کے مساوی جواب دینے کی ہدایات

ماسکو ( نیوز ڈیسک)روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے وزارتِ دفاع اور دیگر سرکاری اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ امریکہ کے کروز میزائل کے حالیہ تجربے کا مشاہدہ کریں اور روس کی طرف سے اس کا مساوی جواب دینے کی تیاری کریں۔صدر پوٹن کا کہنا تھا کہ امریکہ خطّے میں نئے میزائل نصب کرنے کی بات کر رہا ہے، ایسی صورتِ حال میں روس آرام سے نہیں بیٹھ سکتا۔روسی صدر نے مزید کہا کہ ’روس کبھی بھی مہنگے اور تباہ کن اسلحے کی دوڑ کا حصّہ نہیں بننا چاہے گا۔ میں وزارتِ دفاع، وزارتِ خارجہ اور روس کی دیگر ایجنسیوں کو حکم دے رہا ہوں کہ وہ امریکہ کے اقدامات سے روس کو درپیش ممکنہ خطرات کا مشاہدہ کرتے ہوئے امریکہ کو اس کا مساوی جواب دینے کی تیاری کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم عالمی امن اور باہمی تعلقات بحال کرنے کے لیے امریکہ سے مذاکرات کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔
تازہ ترین