• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمسایہ ممالک سے ٹماٹر اور پیازکی درآمد زمینداروں کا معاشی قتل ہے، شفقت لانگو

کوئٹہ(پ ر) بی این پی کے رہنما ٹکری شفقت اللہ لانگونے کہاہے کہ ہمسایہ ممالک سے ٹماٹر اور پیاز منگوا کر بلوچستان کے زمینداروں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے، ان خیالات کا اظہارانہوں نےخالق آباد منگچر کےزمینداروں میر بنگل خان لانگو ۔ حاجی محمد حسین لانگو اور میر عبید اللہ لانگو کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی کمی، بجلی کے کم وولٹیج کی وجہ سے موٹر اور ٹرانسفارمر کے جلنے سے زمیندار پہلے ہی کسمپرسی کے شکار ہیں ستم بالائے ستم یہ کہ موجودہ حکمرانوں نے تاجروں کو افغانستان اور ایران سے پیاز اور ٹماٹر منگوانے کی اجازت دے کر زمینداروں کا معاشی قتل کر دیا ۔ پاکستان خصوصاً بلوچستان کے لوگوں کا معاش زراعت سے وابستہ ہے، اگر حکومت وقت زراعت کے شعبے سے منسلک لوگوں کو مراعات ،سبسڈی اور سہولیات دینے کے بجاے بیرونی تاجروں اور بیرون ملک زمینداروں کو سہولیات دیگا تو مقامی چھوٹے زمیندار نان شبینہ کے محتاج ہونگے۔ 
تازہ ترین