• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاشورہ پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی، شکایات کےا زالے کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں:سی ای او میپکو

ملتان (سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود نے میپکو ریجن کے تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی ہے کہ عاشورہ پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے اور شکایات کے فوری ازالے کے لئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور سٹاف کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں ، انہوں نے تمام ایس ایز کو دی گئی ہدایات میں کہا ہے کہ 9اور10محرم الحرام کو ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں جلوسوں کی گزرگاہوں اور تعزیے گزارنے کے لئے لائنیں اونچی کی جائیں اور لائن سٹاف کو الرٹ رکھاجائے ، میپکو ہیڈ کوارٹر سمیت9آپریشن سرکلوں میں کنٹرول رومز قائم کئے جائیں دریں اثنا انہوں نے خانیوال میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی پر مامور ٹیموں کی سربراہی کرتے ہوئے فیلڈ میں چیکنگ کی ،انہوں نے کہا کہ بجلی چور ملک و قوم کے مجرم ہیں ان کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے ،ایس ڈی او ز دن اور رات کے اوقات میں ٹیمیں بناکر بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کریں اور مقدمات درج کروائیں ، 21ہزار306بجلی چوروں کو پکڑا گیاہے ، دریں اثناء جنرل منیجر آپریشن میپکو انجینئر ناصررشید نے رحیم یار خان سرکل کا دورہ کیا ۔دریں اثنا میپکومیلسی ڈویژن کے زیر اہتمام منعقدہ سیفٹی سیمینار ہوا ، سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو وہاڑی سرکل الطاف قادر نے کہاہے کہ سیمینار کے انعقاد کا مقصد ہمارے میپکو کے لائن سٹاف کی قیمتی زندگیوں کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے اقدامات کرنا ہے ۔
تازہ ترین