آپ آف لائن ہیں
پیر3؍صفر المظفّر 1442ھ 21؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

جرمن جہاز کا پاک نیول ائیر بیس مہران کا دورہ

جرمن میری ٹائم پیٹرول ائیر کرافٹ کاپاک بحریہ کی نیول ائیر بیس مہران کا دورہ


جرمن لانگ رینج میری ٹائم پیٹرول ائیر کرافٹ P3C نےپاک بحریہ کی نیول ائیر بیس مہران کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس مہران پہنچنے پر جرمن عملے کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

تین روزہ دورے میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہء خیال کیا گیا۔

دورے کے پروگرام میں سرچ اینڈ ریسکیو، اینٹی سب میرین وارفیئر اور دیگر میری ٹائم آپریشنز پر ٹیبل ٹاپ ڈسکشنز شامل تھیں۔

دورے کے دوران جرمن جہاز کے عملے نے پاک بحریہ کی اہم تنصیبات کا دورہ بھی کیا۔

جرمن جہاز کے دورہء خیر سگالی سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید