پشاور کے علاقے ریگی میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے دو بھائیوں اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ ریگی کی حدود ملازئی میں پیش آیا ہے، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد زندگی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے کوشش کی جارہی ہے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔