• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکسر عامر خان کا ایل او سی کے دورے کا اعلان


پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دورے کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں عامر خان کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے پاکستان آ رہا ہوں اور ایل او سی کے دورے میں مقبوضہ وادی میں امن کے لیے آواز اٹھاؤں گا۔

عامر خان کا مزید کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں خوفناک صورتِ حال سے دنیا کو آگاہ کرنے اور امن کے لیے آواز اٹھاؤں گا۔

اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ موقع فراہم کرنے پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا مشکور ہوں۔

تازہ ترین