• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: رینجرز کی کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار، لوٹ مار اور منشیات فروشی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پاکستان رینجرز (سندھ) کے اعلامیے کے مطابق چاکیواڑہ کے علاقے میں کارروائی کے دوران ملزم نواز علی عرف مُلا کو گرفتار کیا جس کا تعلق لیاری گینگ وار (زاہد لاڈلا گروپ) سے ہے، ملزم مسلح لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

چاکیواڑہ اور میٹھادر میں عمر فاروق عرف گرینیڈ اور عبد الرزاق عرف کباڑیا کو گرفتار کیا، جو ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

رینجرز نے ڈیفنس کے علاقے میں کارروائی کے دوران ملزم محمد عیسٰی کو گرفتار کیا جو علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہے۔

ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہے۔

قانونی کارروائی کے لیے ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین