• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوٹن کے5سالہ بچے کی جین تھراپی کیلئے عطیہ کی اپیل

لوٹن (نمائندہ جنگ) لوٹن کے ایک 5 سالہ بچے حذیفہ ضیاء نے جین تھراپی کیلئے عطیہ اپیل کی ہے اسے سات ماہ کی عمر میں اے ڈی سی
ADC ( Aromatic Amino Acid Decarboxylase Deficiency) کی ایک خطرناک قسم کی بیماری تشخیص کی گئی تھی برطانیہ میں فی الوقت اس بیماری سے چھ بچے دوچار ہیں۔ یہ پارکینسن کی طرز کی قسم کی ایک بیماری ہے۔ یہ بیماری دماغی صلاحیت اور مسلز کو متاثر کرتی ہے یہ بیماری حزیفہ کی نقل و حرکت چہل قدمی اور معمولات زندگی پر بری طرح اثر انداز ہو رہی ہے۔ اس سے بچے کے والدین کی زندگیوں پر بھی منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔ بچے کو بیماری کنٹرول رکھنے کے لئے روزانہ دوائی کی اٹھارہ خوراک لینا پڑتی ہیں۔ اس بیماری نے بچے کی آنکھوں اور متعدد دیگر جسمانی عضو متاثر کئے ہیں جس سے اس کے لئے اپنے جسم کا توازن برقرار رکھنا مشکل ہو جاتا ہے اس طرح کے مریضوں کے لئے پولینڈ میں جین تھراپی سے استفادہ ہو رہا ہے۔ جس کے ذریعے ناقص جین کو بدلا جاسکتا ہے۔ لیکن یہ علاج برطانیہ کے این ایچ ایس کے ذریعے دستیاب نہیں اس لئے عطیہ کی اپیل جاری کی جارہی ہے تقریباً ستر ہزار پونڈ کی رقم درکار ہےJustGiving pageپر رقم ڈونیٹ کی جاسکتی ہے۔
تازہ ترین