• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبیا، واحد فعال طرابلس ہوائی اڈے پر راکٹ داغے جانے کے بعد پروازیں عارضی طور پر معطل

طرابلس (نیوز ڈیسک)گزشتہ روز لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے ہوائی اڈے پر راکٹ داغے جانے کے بعد پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔ لییبیا میں طرابلس ہی واحد فعال ہوائی اڈا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہوائی اڈے پر راکٹ اس وقت داغا گیا، جب وہاں دو مسافر جہاز لینڈ کر رہے تھے۔ اس واقعے کے بعد ہوائی اڈے کے حکام نے ایک فیس بک پوسٹ میں اعلان کیا تھا کہ ہوائی اڈے پر پروازیں تاحکم ثانی معطل کر دی گئی ہیں، تاہم کئی گھنٹوں کے تعطل کے بعد سہ پہر کو پروازیں دوبارہ بحال کر دی گئیں۔  

تازہ ترین