• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ باعث تشویش ہے،متحدہ پاکستان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین اسمبلی نے کہا ہے کہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور واٹر بورڈ کی جانب سے27 فیصد اضافی بل عوام پر مسلط کر نا باعث تشویش ہے،قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے،انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے بڑھتے طوفان نے عوام کو بد حال کردیا ہے،پیاز، گڑ، چینی، انڈے اور گندم سمیت متعدد اشیاء مہنگی ہونے سے عام آدمی بری طرح متاثر ہو رہا ہے،جبکہ دودھ، سبزیوں اور ڈبل روٹی کی قیمتوں میں بھی غیر اعلانیہ اضافہ کردیا گیا ہے،حکومت قیمتوں میں استحکام لیکر آئے،ہر ہفتہ مہنگائی کی بڑھتی شرح عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے،وفاقی حکومت عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی کے لئے سہولیاتی پیکیج کا اعلان کرے،روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے اجتناب کیا جائے،دودھ، ڈبل روٹی اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر کمشنر کراچی و انتظامیہ اقدامات کرے تاکہ گراں فروشی پر قابو پایا جاسکے،غریب آدمی جو بجلی اور گیس کے بلوں سے پریشان ہے وہ سکھ کا سانس لے سکیں۔، انہوں نے مزید کہا کہ واٹر بورڈ کی جانب سے27 فیصد اضافی بل عوام پر مسلط کرنا ظلم ہے،لوگ پہلے ہی پانی کے بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔

تازہ ترین