• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر )سینٹرل جیل میں  انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مئیر کراچی و دیگر کیخلاف سانحہ 12 مئی کے متعلق 6 مقدمات میں نامزد ملزم حق نواز کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دیدیا اور مقدمے کی مزید سماعت21 ستمبر تک ملتوی کردی،سماعت پر  میئر کراچی سمیت دیگر ضمانت پر رہا ملزمان پیش ہوئے، سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم حق نواز 12 مئی کے علاوہ 4 مقدمات میں مفرور ہے، سانحہ 12 مئی کے مقدمات میں مئیر کراچی وسیم اختر و دیگر پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔
تازہ ترین