• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی مذہب انسانیت کے قتل اور مظالم کی تعلیم نہیں دیتا،شیخ مبشر عالم

کراچی( پ ر) روحانی سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت گلشن اقبال میں تربیتی نشست سے خطاب کے دوران ڈاکٹر شیخ مبشر عالم نے کہا کہ دنیا بھر میں بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام لمحہ فکریہ ہے ،اقوام متحدہ اور عالمی برادری انسانیت کے قاتلوںسے برات کا اعلان کرے، کوئی مذہب انسانیت کے قتل اور بربریت و مظالم کی تعلیم نہیں دیتا ،انہوں نے کہا کہ کشمیرفلسطین ،برما،افغانستان ،یمن ،بحرین ،شام اور دیگر ممالک میں مسلمانوں کا قتل لمحہ فکریہ ہے، ایسے عناصر کی سرکوبی کی جائے جو مکتب ،مسلکاور نظریات کی بنیاد پر انسانیت کا خون بہا رہے ہیں۔
تازہ ترین