• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم پیشہ بے لگام ، لاکھوں کے ڈاکے، چوریاں، نوکرانیاں دو گھروں کا صفایا کرگئیں

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری دوگاڑیوں ،دوموٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ سٹی کو گوالمنڈی میں واقعایان ٹریڈرزکے عثمان نے بتایاکہ جمعہ کودن اڑھائی بجے کے قریب ان کی دکان پرآٹھ دس موٹرسائیکل سوارلڑکے آئے جواسلحے کی نوک 12لاکھ روپے اورایک موبائل فون چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ صدربیرونی کو محمد اظہر نے بتایا کہ میں اڈیالہ روڈ پراپنی دکان گرین پلس فارمیسی میں موجود تھا جہاں 2موٹر سائیکلوں پر 3مسلح اشخاص آگئے جو ہزاروں روپے چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ وارث خان کو عدنان ذوالفقار نے بتایاکہ چار نامعلوم افراد دکان میں گھس آئے اور کائونٹر سے اسلحہ کی نوک پر 35 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔تھانہ صادق آبادکو ملک ناصر محمود نے بتایاکہ سائل کے گھر ثمینہ اور کوثر نامی عورتیں کام کے لیے آئیں جن میں سے ایک نے سائل کی بیوی کو باتوں میں لگائے رکھا اور دوسری نے ڈریسنگ ٹیبل کی دراز کو تالا توڑ کر انگوٹھی مالیتی سوالاکھ روپے اور نقدی 50ہزار روپے اور سائل کا پاسپورٹ چوری کر کے لے لئے ۔تھانہ ٹیکسلاکو جاویداحمد نے بتایاکہ میرا شٹرنگ کا سامان مالیتی12لاکھ روپے چوری ہوگیا۔تھانہ چونترہ کو محمد اشرف نے بتایا ان کی عدم موجودگی میں پڑیال میں ان کے گھرسے طلائی زیورات ، 20ہزارروپےچوری ہو گئے۔تھانہ کھنہ پولیس کو رخسانہ نے بتایا کہ ملزمان سلیم اور مظہر نے مدعیہ کے گھر سے ایک بھینس چوری کر لی ۔تھانہ کورال پولیس کو شفیق نے بتایا کہ ڈاکوؤںنے اسلحہ کی نوک پر مدعی سے بیس ہزار روپے نقدی چھین لی اور مزاحمت کرنے پر ٹانگ میں فائر مار کر زخمی کر دیا ۔تھانہ لوہی بھیر پولیس کو سنبل نے بتایا کہ ملزمہ سفیہ نے گھر میں کام کرتے ہوئے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر مدعیہ کے گھر سے اٹھارہ تولے زیورات مالیتی سولہ لاکھ روپے چوری کر لئے۔تھانہ ترنول پولیس کو ظہیر نے بتایا کہ مدعی نے ملزم عمران کو ڈمپر ماہانہ دو لاکھ روپے کرایہ پر دیا جس نے کرایہ ادا نہیں کیا اور ڈمپر سجاد کو دے دیا جو واپس نہیں کر رہا ۔ تھانہ رمنا پولیس کو قاسم نے بتایا کہ مدعی نے ہارون ،سفیر اور اقبال سے ٹیوٹا ہائی ایس گاڑی خرید کر رقم ادا کر دی ،ملزمان نے گاڑی ٹرانسفر نہیں کروائی اور دوسری چابی لگا کر گاڑی لے کر رفو چکر ہو گئے۔
تازہ ترین