• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم میں پرامن ماحول کیلئےعلماء اپنا کردار ادا کریں،راشد شفیق

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ محرم میں شہریوں کو محفوظ و پرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء اپنا مثبت کردار ادا کریں تا کہ محبت‘ رواداری اور صبرو برداشت کی فضا کو پروان چڑھا کر امن و امان قائم کیا جا سکے۔ بارڈرز پر موجودہ صورتحال کے پیش نظر احتیاط کی ضرورت ہے تاکہ کوئی شرپسند عناصر اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہو سکے۔ وہ ڈی سی آفس میں ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اجنبی لوگ کسی کے وفادار نہیں ہوتے‘ ان پر کڑی نظر رکھی جائے اور جلوس میں بغیر تلاشی و تصدیق داخل نہ ہونے دیا جائے۔ عوام کسی بھی افواہ پر اسکی تصدیق ضرور کریں۔ اراکین صوبائی اسمبلی اعجاز خان جازی، حاجی امجد، راجہ صغیر احمد نے کہا کہ قیام امن کیلئے سیاسی قیادت بھی اپنا کردار ادا کریگی۔ پاسٹر سہیل نے کہا کہ اگر دنیا میں کہیں بھی مذہبی آزادی ہے تو وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے۔ شاہد غفور پراچہ اور شیخ صدیق نے کہا کہ محرم کو پرامن بنانے کیلئے تاجر برادری ہرممکن تعاون کریگی۔
تازہ ترین