• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈبلیو ڈی ہائوسنگ سوسائٹی نے کروڑوں کے خرچ سے تمام گلیاں کارپٹ کرا دیں

اسلام آباد (جنگ نیوز) پی ڈبلیو ڈی ہائوسنگ سوسائٹی کی تمام گلیوں میں کارپٹنگ کا کام آئندہ ہفتے مکمل کر لیا جائیگا۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب اے بلاک کی سٹریٹ نمبر 2الحبیب مسجد سے ملحقہ سٹریٹ کی کارپٹنگ کر لی گئی۔ اے بلاک سٹریٹ نمبر 2کے طاہر نذیر‘ محمد رمضان اور دوسرے رہائشیوں نے پی ڈبلیو ڈی ہائوسنگ سوسائٹی کے نئے منتخب صدر آصف ارشاد اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے منتخب ہونے کے بعد کم سے کم مدت میں پی ڈبلیو ڈی ہائوسنگ سوسائٹی کے بلاک اے‘ بلاک بی‘ بلاک سی اور بلاک ڈی کی تمام چھوٹی بڑی سٹریٹس کی معیاری کارپٹنگ مکمل کی ہے اور اب صرف دو دن کا کام باقی رہ گیا ہے۔ تاہم پی ڈبلیو ڈی ہائوسنگ سوسائٹی کو شاہراہ اسلام آباد سے ملانے والی ڈبل روڈ کے آغاز پر جو ریسٹورنٹ اور کئی کئی منزلہ فلیٹ اور کمرشل پلازے ہیں انکے مالکان نے چونکہ پی ڈبلیو ڈی ہائوسنگ سوسائٹی کی نئی انتظامیہ کو ڈرینج‘ سیوریج‘ واٹر سپلائی اور دوسرے سوک بل عام رہائشیوں کی طرح ادا کرنے سے انکار کیا ہوا ہے اسلئے ان پلازوں کے درمیان گلیاں کارپٹ نہیں کی جائینگی۔ پی ڈبلیو ڈی ہائوسنگ سوسائٹی کے بلاک اے‘ بی‘ سی‘ ڈی کی تمام گلیوں کی کارپٹنگ پر صدر آصف ارشاد اور انکی ٹیم نے کروڑوں روپے خرچ کر کے اعلیٰ معیار کی کارپٹنگ کروائی ہے جس پر ہائوسنگ سوسائٹی بلاک اے کے مکینوں نے نئی انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیاہے۔
تازہ ترین