• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا‘ ورکرز ویلفیئر بورڈ ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ

پشاور (نامہ نگار) خیبرپختونخوا حکومت نے ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبرپختونخوا کی لیبر کالونی اور کمیونٹی سینٹرز میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کو بھی مستقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لئے مذکورہ ملازمین کے لئے سروس سٹرکچر اور رولز ریگولیشن تیار کرنے کے لئے 3رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی ہے۔ جو 30دن کے اندر حکومت کو سفارشات پیش کرے گی۔ ویلفیئر بورڈ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق ڈائریکٹر زونل آفس ٹیکنیکل ابرار شاہ کمیٹی کے چیئرمین ہونگے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شعیب اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر حاجی قدرت اللہ کمیٹی کے ممبران ہونگے۔ کمیٹی کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبرپختونخوا کی لیبر کالونی اور کمیونٹی سینٹرز میں خدمات انجام دینے والے کیئرٹیکر سٹاف کے لئے سروس سٹرکچر‘ رولز اینڈ ریگولیشن اور بائی لاز تیار کریں اور اس سلسلے میں وفاق اور دیگر صوبوں کے متعلقہ اداروں سے بھی رائے لی جائے۔
تازہ ترین