• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا اسرائیل میں میزائل حملہ، درجنوں افراد زخمی


فوٹو: اسرائیلی میڈیا
فوٹو: اسرائیلی میڈیا 

ایران نے شمالی اسرائیل میں ایک نیا میزائل حملہ کیا ہے، جس میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ شمالی اسرائیل کے قصبے زرزیر میں ایرن کی جانب سے بیلسٹک میزائل داغا گیا، جس میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز ایران کے مغربی اور وسطی علاقوں میں 200 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ لڑاکا طیاروں نے بڑے پیمانے پر 20  حملے کیے جن میں مختلف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق حملوں میں بیلسٹک میزائل لانچرز، فضائی دفاعی نظام اور اسلحہ تیار کرنے والے مراکز کونشانہ بنایا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید